Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد سنیچر کو تیس پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت اپنی اعلی ترین سطح پر برقرار رہی۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے سنیچر کو پیٹرول کی قیمت میں تیس پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں پینتیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں پندرہ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا اور جمعے کو دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتیں بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رہیں۔
سنیچر کو پیٹرول کی قیمت میں نئے اضافے کے بعد پیٹرول دہلی میں ایک سو ایک روپے چوراسی پیسے، ممبئی ایک سو سات روپے تراسی پیسے، چنئی میں ایک سو دو روپے انچاس پیسے اور کولکتہ میں ایک سو دو روپے آٹھ پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چار مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس وقت سے اب تک دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتوں میں یا اضافہ کیا جاتا رہا اور یا انہیں بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 

ٹیگس