Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا اموات کی شرح

ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بیالیس ہزار پندرہ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس وباء سے تین ہزار نو سو اٹھانونے افراد کی موت واقع ہوئی۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے بیالیس ہزار پندرہ نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ بارہ لاکھ سولہ ہزار تین سو سینتیس ہوگئی ہے۔

اس دوران چھتیس ہزار نو سو ستتر مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ نوے ہزار چھے سو ستاسی ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں منگل کے روز چونتیس لاکھ پچیس ہزار چار سو چھیالیس افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک اکتالیس کروڑ چون لاکھ بہتر ہزار چار سو پچپن افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔


ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر ایک اعشاریہ تین زیرو فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر ستانوے اعشاریہ تین چھے فیصد اور  اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد ہوگئی ہے۔
 

ٹیگس