بیشتر کورونا اموات حکومت کی غلطیوں سے ہوئی ہیں، پرینکا گاندھی
ہندوستان میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک میں کورونا اموات کے سلسلے میں حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیشتر کورونا اموات حکومت کی غلطیوں سے ہوئی ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی مرکزی حکومت کی اس دلیل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ موت کی وجہ آکسیجن کی قلت نہیں بلکہ حکومت کی غلط پالیسی رہی ہے۔
کورونا کی وجہ سے ہوئی اموات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے جواب پر ، کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اموات اس لیے ہوئیں ، کیونکہ وبا والے سال میں سرکار نے آکسیجن کی برآمدات میں سات سو فیصد اضافہ کیا اور حکومت نے آکسیجن ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹینکروں کا انتظام نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بااختیار گروپ اور پارلیمانی کمیٹی کے مشورے پر آکسیجن دستیاب کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا اور نہ ہی اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کی تنصیب میں کوئی سرگرمی دکھائی گئی۔