Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پہاڑی تودے گرنے سے نو سیاحوں کی موت

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں پہاڑی تودے گرنے سے نو سیاح جاں بحق ہو گئے۔

یو این آئی کے مطابق ہماچل پردیش کے کننور ضلع میں اتوار کی شام سانگلا-چٹکول شاہراہ پر ایک مینی بس پہاڑ سے گرے تودوں کی زد میں آگئی جس کے باعث اس میں سوار کم از کم نو سیاح جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی ایس آر رانا کے مطابق یہ حادثہ پٹ سیری کے علاقے گونسا کے نزدیک پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیمپو ٹریول سیاحوں کو لیکر وہاں سے گزر رہی تھی کہ اچانک پہاڑی سے چٹان اور ملبہ ان کی گاڑی پر گر گیا۔ اس حادثے میں آٹھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں جاکر دم توڑ دیا۔ حادثے میں تین لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سبھی سیاح ملکی تھے اور انکا تعلق دہلی اور چندی گڑھ ریاستوں سے تھا۔ تودے گرنے سے بسپا ندی پر بنا ایک پُل بھی تباہ ہو گیا جس کے باعث ایک گاؤں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ٹیگس