Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستاں میں کورونا کی صورت حال

ہندوستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تینتالیس ہزار چھے سو چون نئے کورونا مریضوں اور چھے سو چالیس اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران ہندوستان میں کورونا کے اکتالیس ہزار چھے سو اٹھہتر مریض شفایاب ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ چودہ لاکھ چوراسی ہزار چھے سو پانچ ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ بائیس ہزار، بائیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، تین لاکھ ننانوے ہزار چار سو چھتیس زیر علاج ہیں اور تین کروڑ چھے لاکھ ترسٹھ ہزار ایک سو سینتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک بھر میں چالیس لاکھ دو ہزار تین سو پچاس لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ہندوستان میں اب تک چوالیس کروڑ اکسٹھ لاکھ چھپن ہزار چھے سو انسٹھ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

 

ٹیگس