Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی کی مخالفت

ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا کلب جواد نے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی کی مخالفت کی ہے۔

مولانا کلب جواد  نے انتظامیہ کے نازیبا الفاظ والے محرم سرکلر کی مخالفت  کرتے ہوئے پوری ریاست کی محرم کمیٹیوں کو پولیس کی کسی بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے ڈی جی پی بیان واپس لیں، تبھی کوئی بات ممکن ہے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ یہ بیان ڈی جی پی کا نہیں بلکہ ابو بکرالبغدادی کا معلوم ہو رہا ہے۔ شیعہ علمائے کرام نے ڈی جی پی اترپردیش کے ذریعہ جاری اس خط کو واپس لے کر ڈرافٹ تیار کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں محرم کو لے کر اتوار کو گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے سبب ریاست میں اس سال محرم الحرام اور عاشورای حسینی کے دوران ماتمی جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی جی پی مکل گوئل نے محرم کے لا اینڈ آرڈر کو لے کر تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔

ٹیگس