Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک کے ہاکی سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست

ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں بلجیئم سے ہار گئی۔

ٹوکیو اولمپک میں مردوں کی ہاکی میں سیمی فائنل، منگل کی صبح ہندوستان اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا۔

یہ میچ ہندوستان کی قومی ہاکی ٹیم پانچ تین سے ہار گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اولمپک میں انچاس سال بعد ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل کھیلا ہے ۔ سیمی فائنل میں ہار جانے کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو اپنے ہاکی کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اہم یہ ہے کہ ہندوستان کی ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے میڈیا سیل کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو قابل تعریف اور امید افزا بتایا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہاکی ٹیم، اولمپک سیمی فائنل میں بھلے ہی ہار گئی لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہاکی میں ملک کا مستقبل روشن ہے۔

 

ٹیگس