Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کو طلائی تمغہ

ٹوکیو اولمپک دو ہزار بیس میں نیزہ پھینکنے کا طلائی تمغہ ہندوستان نے جیت لیا ہے۔

ٹوکیو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے سنیچر کو نیزہ پھینکنے کے فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ یہ ٹوکیو اولمپک دو ہزاربیس میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے ۔نیزہ پھینکنے کے فائنل میں ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے سونے، چیک رپبلک کے جیکب ویلڈچ نے چاندی اور ان کے ہم وطن ویٹا زلیو ویزلے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر آئے اور تمغے سے محروم رہے۔

ٹوکیو اولمپک دو ہزار بیس میں ہندوستان کو سنیچر کو ایک کانسی کا تمغہ بھی ملا ہے۔ یہ تمغہ ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں قازقستان کے پہلوان نیاز بیکوف کو آٹھ زیرو سے شکست دے کر حاصل کیا۔اس طرح ہندوستان اب تک ٹوکیو اولمپک دو ہزار بیس میں کل سات تمغے جیت چکا ہے ۔

ٹیگس