Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ای او ایس زیرو تھری سیٹلائٹ کا مشن ناکام

ہندوستان میں ای او ایس زیرو تھری سیٹلائٹ کا مشن ناکام ہو گیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق انڈین ریسرچ آرگنائزیشن ، اسرو، کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو تھری کا تجربہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ناکام ہوگیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرو نے بتایا ہے کہ ای او ایس زیرو تھری سیٹلائٹ شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے جمعرات کی صبح پانچ بج کر تینتالیس منٹ پر لانچ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اس تجربے کے پہلے دو مراحل میں کامیابی حاصل ہوئی لیکن تیسرا مرحلہ انجن میں خرابی پیدا ہوجانے کے نتیجے میں انجام نہ پاسکا۔
اسرو کے مطابق اس سیٹلائٹ کا مقصد وسیع تر علاقے کی حقیقی تصاویر فراہم کرنا تھا لیکن لانچ ہونے کے بعد اس کے انجن میں تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے یہ سیٹلائٹ اپنے مشن میں ناکام ہوگیا۔

 

ٹیگس