Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں دو ہزار سات سو افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چالیس ہزار ایک سو دس نئے مریضوں کا اندراج ہوا اور بیالیس ہزار دو سو پچانوے کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ سو پچاسی کورونا کے مریض لقمہ اجل بن گئے۔
ہندوستان میں تین کروڑ اکیس لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو چھبیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار لاکھ تیس ہزار دو سو چون موت کے منھ میں جاچکے ہیں، تین لاکھ پچاسی ہزار دو سو ستائیس زیر علاج ہیں اور تین کروڑ تیرہ لاکھ دو ہزار تین سو پینتالیس کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس