Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پہلے ڈی این اے بیس کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

ہندوستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلے ڈی این اے بیس کورونا ویکسن کی تائید کردی ہے۔

زائیکو وی ڈی نامی تھری ڈوز ویکسین، پہلا ڈی این اے بیس ویکسین شمار ہوتا ہے اور ہندوستان میں اسے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین چھیاسٹھ فی صد افراد میں بیماری کی علامات کو روکنے میں موثر واقع ہوئی ہے۔

ہندوستان میں اب تک ستاون کروڑ ڈوز کورونا ویکسین لوگوں کو لگائی جا چکی ہے جن میں کووی شیلڈ، کو ویکسین اور اسپوتنک وی شامل ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں ریسک گروپ میں شامل تیرہ فیصد لوگ دونوں ڈوز حاصل کر چکے ہیں جبکہ سینتالیس فی صد سے زائد لوگوں کو ایک ڈوز ویکسین لگایا جا چکا ہے۔

ٹیگس