افغانستان کے حالات پر گفتگو کے لئے سی آئی اے کے سربراہ خاموشی سے ہندوستان پہنچے
Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ویلیئم برنز اپنے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔
انڈیئن ایکسپریس کے مطابق، امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کے سربراہ ویلیئم برنز، ہندوستان کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ اجیت ڈوبھال اور اعلی خفیہ عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ویلیئم برنز منگل کر روز نئی دہلی پہونچے۔ حالانکہ ہندوستانی اور امریکی دونوں ہی انتظامیہ اس دورے کے بارے میں خاموش ہیں، تاہم کئی ذرائع نے اس ملاقات اور اسکے افغانستان سے مربوط ایجنڈے کی تائید کی ہے۔