Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے: سابق وزیر اعلیٰ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایا وتی نے بی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر سخت تنقید کی ہے۔

لکھنؤ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ترقی کے بارے میں ریاست کی بے جی پی حکومت کے دعووں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت، ہندو مسلم فرقہ واریت پھیلانے کے ایجنڈے پر ہی کام کر رہی ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ ریزرو بینک کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریاست اتر پردیش میں فی کس آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے بلکہ کروڑوں لوگ غریب اور پسماندہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے اعداد و شمار سے نام نہاد ڈبل انجن حکومت کے، ترقی کے دعووں کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکومت، پوری طرح ناکام رہی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس نے ہندو مسلم فرقہ واریت پھیلانے کے گھناؤنے ایجنڈے پر عمل تیز کر دیا ہے ۔
مایاوتی نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں فرقہ واریت کی بنیاد پر الیکشن جیتنا چاہتی ہے تاہم اس بار ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

ٹیگس