Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں برطانوی شہریوں کا قرنطینہ کیا جائے گا

ہندوستان نے جوابی اقدام کے تحت اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں داخل ہونے والے برطانوی شہریوں کا قرنطینہ کیا جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک پہنچنے والے تمام برطانوی شہریوں کا اس بات سے قطع نظر کہ انھوں نے کورونا ویکسین کا ڈوز لیا ہے یا نہیں، قرنطینہ کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک پہنچنے سے ۷۲ گھنٹے پہلے کورونا کا پہلا ٹیسٹ، ہندوستان میں داخل ہونے پر دوسرا اور ہندوستان میں قیام کے آٹھ روز بعد تیسرا ٹیسٹ کروانا ضروری ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ ملک پہنچنے والے ہندوستانی شہریوں کو کورونا ٹیکہ لگوا لینے کے باوجود، قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ٹیگس