Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ہند چین متنازعہ سرحد پر مزید چینی فوجیوں کی تعیناتی

ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے چین کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ مشترکہ بارڈر کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھائے جانے کو اشتعال انگیز اور علاقے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے کمانڈر جنرل منوج موکوند ناراوان نے اعلان کیا ہے کہ چین نے ہیمالیا بارڈر پر متنازعہ علاقے میں اپنے فوجیوں کی تعداد خاصی بڑھا دی ہے اور یہ ہندوستان کے لئے باعث تشویش اور جوابی اقدام کا موجب ہے۔

ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم مضبوط ہیں اور ہرطرح کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ہندوستان اور چین کے متنازعہ بارڈر پر چین کے اقدام کے بارے میں ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیانات ، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوآ چون ینگ کی جانب سے ہندوستانی فوج پر سرحد پار کرکے چین کے اندر داخل ہونے کا الزام لگائے جانے کے چند روز بعد سامنے آئے ہیں، تاہم نئی دہلی نے چین کے الزام کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

دوہزاربیس میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہندوستان اور چین نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو متنازعہ ہیمالیا بارڈر پر تعینات کر دیا ہے۔ گذشتہ برس ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔

نئی دہلی کے مطابق ان جھڑپوں میں اس کے بیس فوجی اور بیجنگ کے اعلان کے مطابق اس کے چار فوجی مارے گئے تھے۔

ٹیگس