نئی دہلی حکومت نے گھر گھر راشن اسکیم پر دستخط کرنےکا مطالبہ دہرایا
دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے گھر گھر راشن اسکیم کی فائل ایک بار پھر لفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے پاس بھیج دی ہے۔
دہلی میں گھر گھر راشن پہنچانے کی اسکیم کی فائل لیفٹیننٹ گورنر اس سے پہلے حکومت کو واپس کرچکے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت کی مخالفت کے بعد دہلی کے وزیر اعلا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سے اُسے منظوری مل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکیم کی فائل دوبارہ لیفٹیننٹ گورنر کو اس نوٹ کے ساتھ بھیجی گئی ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے گھر گھر راشن پہنچانے کی اجازت دے دی ہے، لہذا آپ اس کی منظوری دیں تاکہ اسکیم کو جلد از جلد نافذ کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی گھر گھر راشن پہنچانے کی اسکیم کی مرکزی حکومت اور دہلی کے لفٹیننٹ گورنر مخالفت کر رہے ہیں۔
دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ مرکزی دارالحکومت دہلی کے بہتر لاکھ راشن کارڈ رکھنے والوں کو فائدہ پہنچانے کی اس اسکیم کو سیاسی محرکات کے تحت روکا جا رہا ہے۔