Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سرنج کی برآمدات پر پابندی، حکومت نے کورونا کو بتایا وجہ

بھارت نے سرنج کی برآمدات پر تین مہینے کے لئے پابندی لگادی ہے۔

بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق، مرکزی حکومت نے کورونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم کے دوران اندرون ملک سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے، سرنج کی برآمدات پر آئندہ تین ماہ کے لئے پابندی لگادی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 89 لاکھ، 12 ہزار 202 کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے 94 کروڑ سے زائد ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں اور 100 کروڑ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کا ہدف بہت جلد پورا ہوجائے گا۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ، 39 لاکھ، 35 ہزار، 309، ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ، 50 ہزار، 375، افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، 2 لاکھ، 36 ہزار، 643، زیر علاج ہیں اور 3 کروڑ، 32 لاکھ، 48 ہزار، 291 ، افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس