Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بے لگام مہنگائی پر کانگریس کا اعتراض

ہندوستان میں حزب اختلاف نے حکومت پر مہنگائی کو بے لگام کردینے کا الزام لگایا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی نے منگل کو مہنگائی کو لے کر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بے لگام مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام مزید پریشانی میں پھنس گئے ہیں۔

کانگریس پارٹی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عام آدمی غریب تر ہوتا چلا گیا ہے اور اس دوران مہنگائی جس شرح سے بڑھی ہے اس کا اندازہ سرکاری اعداد و شمار کو دیکھ کر آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ کانگریس پارٹی نے الزام لگایا کہ حکومت اپنا خزانہ بھرنے کے لیے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی مکمل طور پر بے لگام ہوچکی ہے اور عوام دوہری مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف آمدنی میں کمی آئی ہے اور دوسری طرف مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اچھے دن کا خواب دکھا کر عوام کو مہنگے دن دکھائے جارہے ہیں۔

ٹیگس