عوام بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں : مایاوتی
کانگریس کے بعد اب بہوجن سماج پارٹی نے بھی بی جے پی کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے انتخابات سے قبل سبز اور جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہنے پر تاکید کی ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ یوپی میں بی جے پی، ایس پی، اورکانگریس وغیرہ کی طرف سے ریاست کے عوام کو بہلانے اور گمراہ کرنے کے لیے ہر روز انتخابی وعدوں کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد وہ ان وعدوں سے مکر جاتے ہیں اور یہ ان کی اب تک کی تاریخ رہی ہے اس لئے عوام کو ان سے محتاط رہنا چاہئے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے جمعرات کو مرادآباد میں لڑکیوں کو اسکوٹی تقسیم کرنے اور ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی جے پی لیڈروں کی ریلیوں میں کئے گئے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت میں رہتے ہوئے یہاں ایسا کیوں نہیں کیا؟‘ ان پارٹیوں کے ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے یہ کام یعنی اسکوٹی بانٹنے، 40 فیصد ٹکٹ دینے کے وعدے وہاں کیوں نہیں کیے جہاں اس کی حکومتیں ہیں۔