ہندوستان میں کورونا کی رفتار میں قدرے تیزی، ایک دن میں 2700 سے زیادہ موتیں
ہندوستان میں ایک دن میں کورونا سے 2700 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔
نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی صورتحال گزشتہ چند دنوں کے مقابلے بہت زیادہ خراب رہی۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کورونا سے 2796 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 8895 نئے کیس سامنے آئے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کی تعداد 99155 ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 کروڑ 4 لاکھ 18 ہزار 707 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا، جس کے بعد ملک میں لوگوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 127 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرگئیں ۔