Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بینک ملازمین کی ہڑتال

ہندوستان کے سرکاری بینکوں کے ملازمین نے نجکاری کے خلاف اپنی ہڑتال مسلسل دوسرے روز بھی جاری رکھی۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں یہ ہڑتال اس ملک کے سرکاری بینکوں کے نو لاکھ سے زائد ملازمین نے کی ہے۔

اس ہڑتال کے نتیجے میں لوگوں کی سرگرمیوں پر خاصا اثر پڑا۔ بینک ملازمین کی یونین کی جانب سے یہ دو روزہ ہڑتال سرکاری بینکوں کی نجکاری کے لئے حکومت ہندوستان کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج کی گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان میں پرائیویٹ بینکوں کی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ایک سال سے زائد عرصے تک کسانوں کے جاری رہنے والے احتجاج و دھرنے کے بعد حکومت ہندوستان، حال ہی میں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی ہے اور تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے لیا گیا۔

ٹیگس