کشمیری نوجوان نے کمال کر دیا، 58 دن میں قرآنی نسخہ تیار کر دیا+ تصاویر
Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک نوجوان نے 58 دن کی سخت محنت سے قرآن مجید کا ایک نسخہ اپنی قلم سے تیار کر دیا۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے 27 سالہ نوجوان عادل نبی میر نے کورونا کے زمانے میں لگے لاک ڈاون کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا نسخہ تیار کرنے کا ارادہ کیا۔
عادل نبی میر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کورونا کی وبا شروع ہوگئی جس کے بعد پوری دنیا میں لاک ڈاون کا اعلان کر دیا لیکن میں نے مثبت سوچ اور ذہنیت کے لئے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا نسخہ لکھنے کا ارادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد محترم اور میری والدہ محترمہ نے اس کام کے لئے میرا حوصلہ بڑھایا اور اس کام کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔