Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا نے رفتار پکڑلی

ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کی خبر ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے میں دو لاکھ اکہتر ہزار دو سو دو نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر میں چار دن سے شدت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سنیچر کو دو لاکھ ارسٹھ ہزار آٹھ سو تینتس، جمعے کو دو لاکھ چونسٹھ ہزار دو سو دو، اور جمعرات کو دو لاکھ سینتالیس ہزارچارسو سترہ نئے کورونا مریضوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
ہندوستان میں نئی لہر شروع ہونے کے بعد کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے پندرہ لاکھ پچاس تین سو ستتر ہوگئی ہے ۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین سو چودہ کورونا مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ چھیاسی ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

ٹیگس