Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جشن بعثت و نبوت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں عید بعثت کی مناسبت سے ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق عید بعثت و نبوت کا جشن منانے کے لئے کشمیر کے سرینگر، جموں، کرگل سانکو اور خطے کے دیگر شہروں میں فرزندان اسلام اکٹھا ہوئے اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انہوں نے بارگاہ نبوی میں اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

اس موقع پر جہاں شعرا اور مداحان اہلبیت نے محفل میں شریک شمع نبوی کے پروانوں کے کانوں میں مدح و ثنائے محمد و آل محمد کا رس گھولا وہیں مقررین نے بھی پیغمبر اسلام کی بعثت سے قبل و بعد کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عالمی سطح پر بعثت نبوی کی ظاہر ہونے والوں برکتوں سے لوگوں کو روشناس کرایا۔

عید بعثت و نبوت کے پرمسرت موقع پر علاقے کی مساجد اور مذہبی مقامات کو آراستہ کیا گیا تھا اور منعقد ہونے والی محافل میں چھوٹے بڑے، پیر و جواں اور مرد و زن سبھی بڑے پر جوش انداز میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ ستائس رجب المرجب سنہ چالیس عام الفیل یا ہجرت سے تیرہ سال قبل خدائے سبحان نے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مبعوث َبِرسالت فرمایا۔

ٹیگس