Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تقریبا ڈھائی سال بعد اسکول اور تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے گئے۔

کورونا وبا اور اس سے قبل جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لئے جانے کے بعد کی صورتحال کے باعث پچھلے ڈھائی سال سے بند اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو اب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کھول دیا گیا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا لئے جانے کے بعد بدھ سے وادی کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال ہوگیا۔ وادی میں جہاں بدھ کی صبح تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کی آمد سے ماحول میں خوشی دیکھی گئی وہیں اپنے اپنے اسکولوں کی طرف ماسک لگائے اور اسکولوں کے مخصوص ڈریس میں ملبوس بچے اور طلبا کی روانگی سے شہروں اور بازاروں میں بھی رونق بحال ہو گئی۔

تعلیمی اداروں میں طویل مدت کے بعد اسکولی بچوں کی مارننگ پریئر اور اسمبلی میں ترانوں سے فضا گونج اٹھی۔ اس درمیان اسکولوں میں بچوں کے لئے سینیٹائزر اور حفظان صحت سے متعلق دیگر سہولیات مہیا کرائی گئیں۔ بخار چیک کرنے کے بعد ہی بچوں کو اسکول کے احاطوں میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ٹیگس