ادھم پور میں دھماکہ، تحقیقات کا آغاز
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اُدھم پور میں ہوئے پر اسرار دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لکھا کہ اُدھم پور میں ہوئے پُر اسرار دھماکے کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس سلسلے میں ضلعی ترقیاتی کمشنر اُدھم پور سے رابطے میں ہوں۔
ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے سلاتھیہ چوک میں آج بدھ کے روز ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس میں ایک شہری ہلاک جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔