Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے اسرائیل کے تعاون سے بنے میزائل کا تجربہ کیا

ہندوستان دفاعی شعبے میں اپنی طاقت بڑھانے کے لئے متعدد سطح پر کوشش کر رہا ہے۔

اتوار کے روز اوڈیشا میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

یہ میزائل 70 کیلومیٹر کی رینج میں دشمنوں کی میزائل اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ اوڈیشا کے آئی ٹی آر بالاسور میں کیا گیا۔  

ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ یہ ائیرڈیفنس سسٹم ہندوستانی فوج کا حصہ ہے۔ تجربے میں میزائل نے کافی فاصلے سے ہی اپنے ٹارگٹ پر براہ راست حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس میزائل سسٹم کو اسرائیل کے تعاون سے ڈی آر ڈی ایل حیدرآباد اور ڈی آر ڈی او نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

اس سسٹم میں ایڈوانس ریڈار، موبائل لانچر کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت انٹرسپٹر بھی موجود ہے۔

گزشتہ 6 برسوں میں ہندوستان نے ہتھیاروں کی برآمدی میں 6 گنا اضافہ کیا ہے۔

ٹیگس