Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلحانہ تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ مسلحانہ تصادم میں چار عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے  نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر جنوبی ضلع شوپیاں میں مسلح علیحدگی پسندوں کے روپوش ہونے کی اطللاع ملنے کے بعد سیکورٹی دستوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر کارروائی شروع کی تو عسکریت پسندوں سے مسلحانہ تصادم ہوگیا ۔

 رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں چار عسکریت پسند مارے گئے ۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں میں سے کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک شوپیاں میں ہندوستانی سیکورٹی دستوں کا آپریشن جاری تھا ۔

ٹیگس