Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • نریندرا مودی کے دورے کے موقع پر کشمیر میں طویل جھڑپ

ہندوستان کے وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر کے موقع پر پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان زبردست معرکہ آرائی کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ معرکہ آرائی اتوار کی سہ پہر شروع ہوئی اور آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔
ہمارے نمائندے نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اتوار کی سہ پہر پولیس اور دیگر سیکورٹی دستوں کے اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا ۔
رپورٹ کے مطابق، آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں 3عسکریت پسند مارے گئے ۔ مارے جانے والے عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں 24 گھنٹے کے اندرعسکریت پسندوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان یہ دوسرا تصادم ہے۔
پلوامہ سے پہلے کولگام میں ایک تصادم میں 2 غیر ملکی عسکریت پسند کمانڈروں کے مارے جانے کی خبر ملی تھی جن کا تعلق جیش سے بتایا گیا تھا۔

 

ٹیگس