Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم،2 عسکریت پسند جاں بحق

جنوبی ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی انسپکٹر جنرل پولیس رینج وجے کمار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے متری گام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام کو اس علاقے کو محاصرے میں لے کر اُنہیں دھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں دیکھ کر عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں البدر مجاہدین سے وابستہ 2 مقامی عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک کہ اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے ۔

ٹیگس