May ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • بنارس کی سول عدالت میں گیان واپی کیس کی سماعت پر جمعرات کو پابندی

ہندوستانی عدالت عظمی نے بنارس کی سول عدالت میں گیان واپی کیس کی سماعت پر جمعرات کو پابندی لگادی۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے بنارس کی سول عدالت سے کہا ہے کہ جمعرات کو گیان واپی مسجد میں سروے اور ویڈیو گرافی تنازعے کی سماعت نہ کرے۔ سپریم کورٹ نے بنارس کی سول عدالت کو جمعرات کو اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرنے سے بھی روک دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جمعے کی سہ پہر تین بجے سماعت کرے گی بنا بریں بنارس کی سول عدالت گیان واپی مسجد کے سروے کے تنازعے پر جمعرات کو سماعت نہ کرے ۔
سپریم کورٹ میں مسجد کی طرف سے ایچ احمد ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ انھوں نے سماعت ملتوی کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت اہم کیس ہے کیونکہ ایک اور مسجد کو سیل کرنے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

ٹیگس