امریکہ کا ہندوستان کو روس سے دور کرنے کا نیا ہتھکنڈا
امریکہ ہندوستان کو عسکری مدد کے پیکج کی پیشکش کے ذریعے روس کے ساتھ دفاعی تعاون سے دھیرے دھیرے دور کرنا چاہتا ہے۔
اس طرح کی رپورٹ ہے کہ امریکہ ہندوستان کو روس سے دور کرنے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی عسکری مدد کے پیکج کی پیشکش کرنے والا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، روس کافی عرصے سے ہندوستان کی اسلحہ جاتی ضرورتوں کو پوری کرتا ہے خاص طور پر لڑاکا طیارے اور پنڈوبیاں جیسے اسلحے فراہم کرتا ہے۔ روس سنہ 2000 سے ہندوستان کو اسلحے بیچنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے۔
ہندوستان نے اپنے دفاعی شعبے کی پیشرفت کی پالیسی اختیار کی ہے تاکہ بیرونی ملکوں پر اسلحہ کی فراہمی کا انحصار کم سے کم ہو جائے۔
واشنگٹن کو لگتا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر کے فوجی امداد کے پیکج کے ذریعے ہندوستان کو روس سے دور اور اپنے سے قریب کر سکتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان نے دوسرے بہت سے ملکوں کی طرح امریکہ کی قیادت میں روس کو سزا دینے کے عمل میں شامل ہونے سے منع کر دیا ہے۔