ہندوستان میں بجلی کا بحران
ہندوستان میں بجلی کی قلت سے عوام کو سخت مسائل کا سامنا ہے
ہندوستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثرعلاقوں میں شدید گرمی کی لہر آئی ہوئی ہے جس کی بنا پر بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بجلی کے ذخائرمیں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے اور اس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کا اثرکارخانوں اور فیکٹریوں کی کارکردگی پربھی پڑا ہےایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے فیکٹریوں میں پینلوں کی پیداوارکومشکلات سے دوچارکردیا ہے اوراسی بنا پرآئندہ ان کی پیداوارمیں عدم استحکام پیدا ہوگا ۔ ایک فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ روزانہ تین یا چاربارلوڈشیڈنگ سے کارخانوں منجملہ گاڑیوں کے کل پرزے تیارکرنے والی فیکٹریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
آٹوپارٹس فیکٹری کے منیجر سندیپ جین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں کی سیکڑوں فیکٹریوں میں تقریبا تین لاکھ ملازمین کام کررہے ہیں لیکن بجلی کی قلت کے باعث بعض فیکٹریوں کے مالکین نے انھیں کچھ دنوں کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فیکٹریوں میں کام کرنے والے بہت سے مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔