ہندوستان کی اسلامی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی اپیل
ہندوستان کے ایوان تجارت نے مسلم ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے
ہندوستان کے ایوان تجارت کے سربراہ وجے مہتا نے کرج میں ہندوستانی و ایرانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین میں ہندوستانی کرنسی کے استعمال سے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کی زمین ہموار ہو سکتی ہے ۔
وجے مہتا نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان اپنی دوسو چالیس ملین مسلم آبادی کے مدنظر اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے کہا کہ ایران کی جانب سے ہندوستانی کرنسی روپے میں لین دین قبول کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکتا ہے ۔
تقریبا ایک لاکھ ممبران کا حامل ہندوستان کا ایوان تجارت ایک غیرسرکاری ادارہ ہے اور اس کے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں اور اس نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں ہندوستان اور ایران کے تاجروں نے غذائی صنعت ، کیمیاوی مصنوعات ، ٹیکسٹائل اور طبی ساز وسامان وغیرہ کے بارے میں مذاکرات کئے۔