May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے چاول کی برآمدات پر ممکنہ پابندی

حکومت ہندوستان نے اندرون ملک ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گندم اور شکر کی برآمدات محدود کرنے کے بعد اب چاول کی برآمدات کو بھی محدود کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

بلومبرگ چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہندوستان کی جانب سے مستقبل میں گندم اور شکر کے بعد اب چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

ہندوستان سالانہ دو کروڑ ٹن سے زائد چاول عالمی منڈیوں کو برآمد کرتا ہے۔ اس ملک کے باسمتی چاول کو کافی پسند کیا جا تا ہے، ہندوستان نے دو ہزار اکیس اور بائیس میں تین اعشاریہ نو پانچ ملین ٹن باسمتی چاول جبکہ سترہ اعشاریہ دو چھے ٹن غیر باسمتی چاول یورپ، امریکہ اور مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف علاقوں کو برآمد کیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے گندم اور شکر کی برآمدات محدود کئے جانے سے عالمی منڈیوں کو سخت دھچکا لگا ہے اور اب چاول کی برآمدات پر پابندی یا اس کی برآمدات محدود کئے جانے سے ایسی حالت میں کہ ہندوستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، عالمی سطح پر خوراک کے تعلق سے بہت زیادہ مسائل و مشکلات پیدا ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا میں چاول کی چالیس فیصد تجارت ہندوستان سے مخصوص ہے۔

ٹیگس