کشمیر میں دھماکہ، ہندوستانی فوج کے 3 اہلکار زخمی
Jun ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دھماکے میں ہندوستانی فوج کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ساڈو علاقے میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جار ہی ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق، شوپیاں کے ساڈو علاقے میں فوج کی طرف سے کرایہ پر لی گئی ایک پرائیویٹ گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں 3 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب جنوبی ضلع شوپیاں کے چڈرن کیگام شوپیاں میں مشتبہ مسلح افراد نے بدھ کی شام کو ایک شخص پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔