Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • مہاراشٹر میں بارش ، کم سے کم سات افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مرٹھوارہ خطے کے ضلع اورنگ آباد میں بادل پھٹنے سے کم سے کم سات افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔ ان میں سے پانچ کو بچالیا گیا لیکن ایک خاتون اور دو لڑکیاں دم توڑ گئیں۔

ضلع اورنگ آباد میں ہی آسمانی بجلی گرنے سے بھی ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔ ریاست کی جالنا ضلع میں بھی بجلی گرنے سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

ٹیگس