ہندوستان کے پہلے ایس ایس ایل وی مشن کا تجربہ ناکام
ہندوستان کے پہلے ایس ایس ایل وی مشن نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنا ڈیٹا ضائع کردیا
ہندوستان کی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے چیئر مین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کیا ہے ۔ انھوں نے اتوار کو اسرو کے ہیڈکوارٹر میں سائنسدانوں سے خطاب میں کہا کہ ایس ایس ایل وی نے تین مراحل معمول کے مطابق طے کئے لیکن بعد میں اس کا ڈیٹا ضائع ہوگیا۔
ہندوستان کے پہلے سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی نے ، ارتھ آبزورویشن سیٹلائٹ، ایک شریک مسافر سیٹلائٹ اور آزادی سیٹلائٹ کے ہمراہ اتوار کو ستیش دھون خلائی مرکز، سے نو بجکر اٹھارہ منٹ پر کامیابی کے ساتھ اڑان بھری ۔
اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے بتایا کہ ایس ایس ایل وی کی تین مراحل کی علیحدگی توقع کے مطابق رہی لیکن بعد میں تکنیکی خرابی کے باعث اس نے اپنا ڈیٹا گنوا دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایس ایس ایل وی کی پوزیشن جاننے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔