Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پی ایف آئی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری

ہندوستان میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اوراس سے منسلک تنظیموں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کی رات دیر گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو آئین کے منافی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے ،اس پر پانچ سال کے لئے پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ہ

ندوستانی وزارت داخلہ کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک کے نوجوانوں، طلبا، خواتین، مساجد کے اماموں اور کمزور طبقات تک رسائی حاصل کرکے، بقول اس کے خفیہ ایجنڈے پر عمل کررہی تھی ۔

ہندوستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ملک میں بنیاد پرستی پھیلا رہی تھی اور جمہوری بنیادوں کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پرعمل کررہی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستان کی مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے پاپولر فرنٹ کے خلاف ملک گیر کارروائی کرتے ہوئے اس کے سو سے زائد اراکین کو گرفتار کرلیا تھا۔

ٹیگس