Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ہندوستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو پائلٹ ہلاک و زخمی ہوگئے

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں بدھ کو آرمی کا ایک چیتا ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہو گیا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ہندوستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ چیتا ہیلی کاپٹر صبح توانگ کے فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کر رہا تھا کہ اس میں اچانک خرابی پیداہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں دونوں پائلٹ بری طرح سے زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ٹیگس