بھارت جوڑو یاترا کا مدھیہ پردیش میں گیارہواں دن
کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا نے سنیچر کو ریاست مدھیہ پردیش میں اپنا گیارہواں دن گزارا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترانے سنیچر کو مدھیہ پردیش میں اپنے گیارہویں دن کا سفر صبح چھے بجے شروع کیا ۔ یاترا میں کانگریس پارٹی کے ریاست مدھیہ پردیش کے سابق صدر کمل ناتھ ، سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ ، ریاستی کانگرس پارٹی کے صدر ارون یادو دیگر سیکڑوں رہنما اور ہزاروں کی تعداد میں عوام شامل ہیں ۔
مدھیہ پردیش میں سنیچر کو کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا میں کمپیوٹر بابا نے بھی شرکت کی ۔
یاد رہے کہ کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا بھارتی جنتا پارٹی کے بقول اس کے تفریق آمیز، نفرت پھیلانے والی ، سماج کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے والی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور کشمیر کے صدر مقام سری نگر پہنچ کر ختم ہوگی ۔