Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش کے ایک علاقے میں اقلیتی فرقے کے کسانوں کی زمین پر شہ زوروں کا قبضہ، بی جے پی کا جھنڈا نصب

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی دھورہرا تحصیل میں شہ زوروں کے ذریعہ اقلیتی فرقے کے کسانوں کی فصلوں کوتباہ کرکے ان کی زمین پر جبراً قبضہ کرنے کی خبر ہے۔

 سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی دھورہرا تحصیل کے ایک گاؤں میں اقلیتی فرقے کے کسانوں کی زمین پر شہ زوروں جبراً قبضہ کرلیا اور اس کے بعد وہاں انہوں نے جھونپڑیاں بھی بنالیں۔

اطلاعات کے مطابق ان کسانوں کی زمین پر جھونپڑیاں بنا کر وہاں مویشی بھی باندھنے لگے، یہی نہیں، ملزمین نے کسانوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے جھونپڑیوں پر بی جے پی کا جھنڈا بھی لگا دیا۔ اب متاثرہ کسان اپنی زمین واپس لینے کے لئے در در بھٹک رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ کسانوں نے علاقے کے ایس ڈی ایم ششی کانت منی اور چکبندی افسر کے دفتر میں اس سلسلے میں تحریری شکایت درج کرائي  ہے۔ شکایت میں ملزمین کو نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کچھ افراد نے ان کی مونگ پھلی کی فصل کو تہس نہس کردیااور تقریباً دو ایکٹر زمین پر  قبضہ کرکے جھوپڑیاں ڈال دی ہیں اور جب مخالفت کی گئی تو ملزم گالم گلوچ کے ساتھ مار پیٹ پر آمادہ ہوگئے۔

ادھر ایس ڈی ایم دھورہرہ ششی کانت منی نے بتایا کہ اس سلسلے میں شکایت ملی ہے۔ ریوینیو اور پولیس ٹیم موقع پر گئی تھی، دونوں فریقوں کے کاغذات طلب کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ حسب ضرورت فورس کے ساتھ قبضہ جلد ہی ہٹایا جائے گا۔

 

ٹیگس