Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بھارت جوڑو نیائے یاترا میں لوگوں کی زبردست بھیڑ

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ یاترا مراد آباد سے شروع ہوئی جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی اس یاترا میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ راہل اور پرینکا کو دیکھنے کے لیے ہر جگہ عوامی سیلاب امڈ پڑا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا نےعوام سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں و بے روزگار نوجوانوں سمیت دیگر اہم معاملات پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بار بار مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت آرہی ہے، آپ کی بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ دو سال پہلے کسان تحریک چل رہی تھی، آج بھی کسان تحریک چل رہی ہے تب بھی ان کی بات نہیں سنی گئی تھی اور آج بھی نہيں سنی جارہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے بلڈوزر ایکشن کو لے کر بھی حکومت پر سوال کھڑے کیے۔ انھوں نے کہا کہ جس نے چھے کسانوں کو اپنی جیپ کے نیچے کچلا اس کے گھر پر بلڈوزر چلا؟ جس نے خواتین کے ساتھ مظالم کیے اس کے گھر پر بلڈوزر چلا؟ کانگریس لیڈر نے پیپر لیک ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ٹیگس