اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستانی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں اجلاس کے دوران پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی۔
سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں پارٹی کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی کی قائد سونیا گاندھی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، اور لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت سبھی اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
میٹنگ سے پہلے کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں ان کی پارٹی ہوشیار اور بیدار حزب اختلاف کا کردار ادا کرے گی۔
انھوں نے وضاحت کی کہ کانگریس پارٹی نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں بھی حکومت سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے اور ملک کے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ کرے گی۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بحث کرانے کے لئے حکومت پر دباؤ بھی ڈالا جائے گا۔