Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • دہلی میں کینیڈا کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

حکومت ہندوستان نے دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے، کینیڈا میں ہندوستانی سفارتی مشن اور قونصل خانوں کے سامنے خالصتانی علیحدگی پسندوں کو مظاہروں کی اجازت دیئے جانے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی پولیس نے سفارتی مشن اور قونصل خانوں کی سیکورٹی سے متعلق قوانین کو بالائے طاق رکھ مظاہرین کو وہاں آنے کی اجازت دی ہے۔ 
حکومت ہندوستان نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن اور قونصل خانوں پر مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 
ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں توقع ہے حکومت کینیڈا ہندوستانی سفارت کاروں اور سفارتی مراکز کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے ہندوستانی پنجاب کے علیحدگی پسندوں کے پر تشدد مظاہروں کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔
یہ مظاہرے ہندوستانی پولیس کے ہاتھوں پنجاب میں خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ ہندوستان پولیس علیحدگی پسند گروپ کے لیڈ ر امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ٹیگس