Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ کورونا پھر میڈیا کی سرخیوں میں

ہندوستان میں کورونا وائرس کو ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں جگہ دی جانے لگی ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: جمعرات کو آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں 12 ہزار 591 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.48 کروڑ ہو گئی ہے۔

یہ پچھلے تقریباً آٹھ مہینوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 286 ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، انفیکشن سے 40 مریضوں کی موت کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے جان کی بازی ہارنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 31 ہزار230 ہو گئی ہے۔

ٹیگس