کرکٹ عالمی کپ کے سترہویں میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرادیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i426666-کرکٹ_عالمی_کپ_کے_سترہویں_میچ_میں_ہندوستان_نے_بنگلہ_دیش_کو_7_وکٹ_سے_ہرادیا
آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کا سترہواں میچ آج ہندوستان کے شہر پونے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے ہرا دیا۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ کے سترہویں میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرادیا

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کا سترہواں میچ آج ہندوستان کے شہر پونے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے ہرا دیا۔

سحرنیوز/ ہندوستان: بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا اور پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ہندوستان کو گیند بازی کرنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی شروع میں اچھا کھیلے لیکن آپنر بلے بازوں کے بعد کے بلے باز اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے۔ بہرحال، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 256 رن بنائے اور ہندوستان کو جیتنے کے لئے 257 رن کا ہدف دیا۔  

ہندوستان نے 41 اعشاریہ 3 اور میں آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم  نے 3 وکٹ پر 261 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان نے بیالیسویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر یہ میچ جیتا۔

عالمی کرکٹ کپ 2023 ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ لگاتار چوتھی جیت ہے۔ آج کا میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کا ہی چوتھا میچ تھا۔