ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور، ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس
ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ملک میں مساوات کے لئے فرقہ وارانہ ہماہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ آئین کی روح کے مطابق ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے لیکن اگر لوگ آپس میں ہی لڑیں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ چیف جسٹس چندر چوڑ نے ہندوستانی وزارت قانون کے زیر اہتمام بیکانیر میں "ہمارا آئین، ہمارا احترام" کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین بنانے والوں نے انسانی وقار و احترام کو سب سے اعلیٰ مقام دیا ہے۔ جسٹس چندرچوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ آئین میں انصاف، آزادی اور مساوات کے ساتھ بھائی چارے کے جذبے اور فرد کے وقار کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کے درمیان ایک تعلق ہے اور آئین کو سمجھنے سے جمہوریت کا شعور بھی پروان چڑھتا ہے اورآئين کی روح کو ملک کے ہر شہری تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتی فیصلوں کے بارے میں کہا کہ ملک کی کسی بھی عدالت میں فیصلے مقامی زبان میں ہونے چاہئیں۔