Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور ریاست مہاراشٹرا میں ایم وی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے لئے ریاست مہاراشٹرا کے حزب اختلاف کے مہا وکاس اگھاڑی نے نشستوں کی تقسیم کو آخری شکل دے دی ۔اس رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا میں، حزب اختلاف کی تین جماعتوں کے اتحاد ایم وی اے کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اڑتالیس پارلیمانی نشستوں میں سے اکیس پر ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیوسینا، سترہ پر کانگریس پارٹی اور دس پر نیشنلسٹ کانگریس اپنے امیدوار کھڑے گی۔

شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس کے رہنماؤں نے اس پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتحادی جماعتوں میں سیٹوں کی تقسیم متفقہ طور پر بغیر کسی اختلاف کے عمل میں آئی ہے ۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں انیس اپریل سے سات مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات شروع ہو رہے ہیں. جو یکم جون کو ختم ہوں گے اور چار جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگس