ہندوستان میں آج لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری
ہندوستان میں آج لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق آج تیرہ مئی کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز ہوا جس کے تحت ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں لوک سبھا کی کُل پانچ سو تینتالیس نشستوں میں سے چھیانوے نشستوں کے لئے سترہ اعشاریہ سات کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی پچیس، تلنگانہ کی سترہ، بہار کی چالیس میں سے پانچ، جھارکھنڈ کی چودہ میں سے چار، مدھیہ پردیش کی انتیس میں سے آٹھ، مہاراشٹر کی اڑتالیس میں سے گیارہ، اوڈیشہ کی اکیس میں سے چار، اتر پردیش کی اسّی میں سے تیرہ، مغربی بنگال کی بیالیس میں سے آٹھ اور جموں و کشمیر کی پانچ میں سے ایک سیٹ کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔